بھٹکل9؍اکتوبر (ایس او نیوز) موڈبھٹکل کے سرکاری لوور پرائمری اسکول کی جانب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس اسکول کے دو طالب علموں نے کاروار میں منعقدہ ضلعی سطح کے پرتبھا کارنجی مقابلوں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
تیلگومیں زبانی نظم خوانی کے لئے ہرشد مادیو نائک نے اول مقام حاصل کیا جبکہ ایشان چندر شیکھر بھٹ نے تقریری مقابلے میں دوم مقام حاصل کیا ۔اسکول کے اساتذہ کے علاوہ اسکول کمیٹی کے اراکین نے نمایاں کامیابی پانے والے ان بچوں کی ستائش کی ہے۔